قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ 3 نومبر سے شروع ہوگی

قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ 3 نومبر سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام 13 ویں ایمبیسیڈر قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ 3 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے ’’میڈیا‘‘ کو بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیموں کے علاوہ 80 سے 85 کلبوں کے کھلاڑی بھی شرکت کریں گے، جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، فاٹا، اسلام آباد، آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں،چیمپئن شپ میں سنیئر، جونیئر، چلڈرن، کیڈٹ مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے دوران دو روزہ انٹرنیشنل سیمینار بھی منعقد ہوگا اور جس میں عالمی تائیکوانڈو فیڈریشن کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ چیمپئن شپ 8 نومبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔