سری لنکا کا انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

سری لنکا کا انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان
سری لنکا کا انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو( آن لائن)سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، انگلش بلے بازوں کو سپن جال میں پھنسانے کیلئے 5 سپنرز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، کوشل سلوا اور ملینڈا پشپاکمارا کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، اینجلو میتھیوز ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، سری لنکا کرکٹ نے ایشیا کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد میتھیوز کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے فارغ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں انگلینڈ کے خلاف شیڈول ایک روزہ سیریز کیلئے اعلان کردہ سکواڈ سے بھی باہر کر دیا تھا۔سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 6 نومبر کو پہلے ٹیسٹ سے ہو گا۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان دنیش چندیمل، دیمتھ کرونارتنے، کوشل سلوا، کوسل مینڈس، اینجلو میتھیوز، نیروشن ڈکویلا، دھنن جایا ڈی سلوا، روشن سلوا، دلروون پریرا، رنگناہیراتھ، ملینڈا پشپاکمارا، اکیلا دانن جایا، سرنگا لکمل، کاسن راجیتھا، لکشن سنداکن، لاہیرو کمارا پر مشتمل ہے، لاہیرو کمارا کی سیریز میں شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔