گنگال کلب امن فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

گنگال کلب امن فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

اسلام آباد(این این آئی)گنگال کلب، ماڈل ٹاؤن کلب کو 2۔0 گول سے شکست دے کر امن فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، اس موقع پر ماڈل ٹاؤن کلب کے چئرمین محمد ایاس مہمان خصوصی تھے، گذشتہ روز این آئی ایچ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، گنگال کلب نے دونوں گول دوسرے ہاف میں کئے۔ دوسرے ہاف کے 5ویں منٹ میں گنگال کلب کے ابرار نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو 25 ویں منٹ میں بھٹی نے دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 2۔0 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا ہے ماڈل ٹاؤن کلب کے کھلاڑیوں مارجن کم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے،میچ کمشنر کے عدنان بیگ نے اور ریفری کے فرائض محمد عامر اقبال نے جبکہ ڈپٹی ریفری کیدلاور حسین اور شمعون بھٹی نے انجام دیئے، گنگال کلب کوارٹر فائنل میں القائم کلب بلیو کے خلاف آج جمعہ کو کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی