تعلیمی اداروں میں کھیلوں کو فروغ دیاجائے: محمد ایاس

تعلیمی اداروں میں کھیلوں کو فروغ دیاجائے: محمد ایاس

اسلام آباد(این این آئی) ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے چیئرمین محمد ایاس نے کہا ہے کہ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے کھلاڑی ڈسپلن کی پابندی کریں ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا فرض ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز این آئی ایچ فٹ گراؤنڈ میں اسلام آباد امن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران کھلاڑیوں سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ فٹ بال دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے لیکن قومی ٹیم اس میں کوئی خطرخواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی، انہوں نے کہا کہ کھیل کو سیاست سے پاک کرنا عہدیداروں کی ذمہ داری ہوتی ہے ناکہ اپنی کرسی بچانے کھیلوں کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا جائے، انہوں نے کہا کہ حکومت کو تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے تاکہ ملک میں کھیلوں کے معیار میں بہتری آسکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی