قائداعظم کرکٹ کپ کا چوتھا مرحلہ 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا

قائداعظم کرکٹ کپ کا چوتھا مرحلہ 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قائداعظم ون ڈے کرکٹ کپ کا چوتھا مرحلہ 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے کے میچوں میں لاہور وائٹ کا مقابلہ کے آر ایل سے ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں ہوگا۔ پشاور اور ایس این جی پی ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ہوگا این بی پی اور اسلام آباد کی ٹیموں کا ٹکڑاو ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہو گا جبکہ فاٹا کی ٹیم ایچ بی ایل کے مدمقابل ایبٹ آباد کرکٹ گراؤنڈ میں ہو گی۔ گروپ بی کے میچوں میں کراچی وائٹ کا مقابلہ پی ٹی وی سے یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ نمبر ایک کراچی میں ہو گا ۔واپڈا کا ٹکراؤ راولپنڈی سے پنڈی سٹیڈیم میں ہوگا, ملتان اور زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیمیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی جبکہ ایس ایس جی سی ایل اور لاہور بلیو کی ٹیموں کا آمنا سامنا قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گا، کوارٹر فائنل مقابلے 27 اکتوبر سے شروع ہو ں گے، سیمی فائنل یکم اور 2 نومبر کو جبکہ فائنل میچ 4 نومبر کو قدافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی