انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئن شپ کل ہوگی

انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئن شپ کل ہوگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام اور پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئن شپ (کل) ہفتہ کو پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس لاہور میں ہو گی ، پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی نے بتایا کہ یہ چیمپئن شپ پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر منعقد کروائی جا رہی ہے اور چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،چمپئن شپ میں سکولوں کے طلبہ وطالبات حصہ لیں گے ، چمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے رجسٹریشن 28ستمبر کو پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں کرائی جا سکتی ہے سکولوں کے طلبہ وطالبات کو چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے دعوت نامے بھیج دےئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں انڈر- 6 ،انڈر- 8، انڈر10-، انڈر12-، انڈر14-، انڈر16- اور انڈر18-کے 50اور 100میٹر کے بیک سٹروک، بٹر فلائی،بریسٹ سٹروک، کک بورڈ ریس اور فری سٹائل کے مقابلے ہوں گے۔چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے سوئمرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رجسٹریشن کے لئے ب فارم کے ساتھ 2عدد تصاویر ہمراہ لائیں ،ب فارم کے بغیر سوئمرز کی رجسٹریشن نہیں ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی