پشاور زلمی اور آسٹرین کر کٹ ایسوسی ایشن کے مابین ایم او یو پر دستخط

پشاور زلمی اور آسٹرین کر کٹ ایسوسی ایشن کے مابین ایم او یو پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پشاور زلمی اور آسٹرین کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے ویانا میں ایم او یو پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت آسٹریا کی قومی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے کے دوران کوچنگ حاصل کرے گی اور آسٹریا میں سکول کرکٹ کو فروغ بھی دیا جائے گا۔جاوید آفریدی زلمی فانڈیشن اور گلوبل زلمی کا ایک اور اعزاز، زلمی فانڈیشن اور آسٹرین کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے لیے ایم او یو پر دستخط کردئیے گئے. ویانا میں پاکستانی سفارتخانے میں ہونیوالی پرقار تقریب میں پشاور زلمی اور زلمی فانڈیشن کے چیرمین جاوید آفریدی اور آسٹرین کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیرمین محمد اشفاق نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ایم او یو کے تحت پشاور زلمی آسٹریا میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا کرداد ادا کرے گی اور خصوصا سکول کرکٹ کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی۔آسٹرین کرکٹ ٹیم مستقبل میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور پشاور زلمی اس حوالے سے آسٹرین کرکٹ ایسوسی ایشن کو تمام معاونت فراہم کرے گی۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ زلمی فانڈیشن اور آسٹریا کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان ایم او یو خوشی کا مقام ہے. پشاور زلمی اور زلمی فانڈیشن آسٹریا میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے گی. آسٹریا کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیرمین محمد اشفاق نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے کہا کرکٹ کے فروغ کے لے لیے پشاور زلمی کی خدمات قابل تعریف ہیں اس موقع پر انہوں نے آسٹریا میں یورپین گلوبل زلمی لیگ کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر آسٹریا میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان بھی موجود تھے.۔

جنہوں نے کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور زلمی کی خدمات کو قابل قدر قرار دیا، پشاور زلمی کی گلوبل زلمی میں ویانا زلمی کی ٹیم نے بھی حصہ لیا تھا. گلوبل زلمی لیگ کی ٹیم بھی مستقبل میں آسٹریا کا دورہ کرے گی جہاں وہ آسٹریا کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔