موبائل کی عادی خاتون کی قبر پر ’’آئی فون‘ ‘کتبہ
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں موبائل فون سے محبت رکھنے والی ایک خاتون کی وفات کے بعد ان کے عزیزوں نے اس کی قبر کا کتبہ ہوبہو آئی فون جیسا بنایا ہے جس پر خاتون کی تصویر بھی بنائی گئی ہے۔روس میں تیل کی دولت سے مالامال شہر اوفا میں ایک 25 سالہ خاتون ریٹا شامیوا کے انتقال کے بعد ان کی قبر پر آئی فون نما کتبہ نصب کیا گیا ہے۔ یہ کتبہ پانچ فت اونچا ہے اور سیاہ چمکدار بیسالٹ پتھر سے تراشا گیا ہے۔ ہوبہو آئی فون جیسے کتبے کی پشت پر کمپنی کا لوگو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔کتبے کے سامنے کا حصہ عین آئی فون سکرین جیسا بنایا گیا ہے جس پر ریٹا کی رنگین تصویر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ یہ خاتون دو سال قبل نامعلوم وجوہ کی بنا پر 25 سال کی عمر میں انتقال کردی گئی تھیں۔ اب ان کے والد ریس شامیو نے اپنی چہیتی بیٹی کی قبر پر یہ کتبہ نصب کیا ہے تاہم اس کے بارے میں کسی بات کا کوئی انکشاف نہیں کیا ہے۔یوزنوئے قبرستان میں موجود اس قبر کا کتبہ بقیہ تمام قبروں سے بلند نظر آتا ہے جس کی ایک طرف پتھر پر لکھا کیو آر کوڈ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
کتبہ