اسلام آباد سے آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے مہارت سے طیارہ لینڈ کر لیا

اسلام آباد سے آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے مہارت سے طیارہ لینڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر انتظامیہ کی غفلت کے باعث قومی ائیر لائنز کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ، اسلام آباد سے آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکراگیا تاہم پائلٹ نے انتہائی مہارت سے جہاز کو لینڈ کروا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 655 مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے لیے پہنچی ہی تھی کہ اس سے پرندہ ٹکرا گیا۔ اے ٹی آر طیارے سے اچانک پرندہ ٹکرانے کے باعث کپتان کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کپتان نے انتہائی مہارت سے جہاز کو مرکزی رن وے پر لینڈ کروا لیا۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائنز کے اے ٹی آر جہاز اس سے پہلے بھی متعدد بار ایسے حادثات کا شکار ہوچکے ہیں، تاہم سول ایوی ایشن کی جانب سے پرندوں کو مرکزی رن وے سے ہٹانے کا کام ٹھیک طرح سے نہیں کیا جا رہا۔ کپتان کی رن وے پر پرندوں کی شکایت پر ائیرپورٹ انتظامیہ نے پرندہ مار ٹیمیں مرکزی رن وے اور اس کے اطراف میں بھجوا دیں۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق پرندہ سطح زمین سے 150فٹ کی بلندی پر ٹکرایا، لینڈنگ سے 250فٹ سے کم بلندی پر پرندہ ٹکرانے کی تمام تر ذمہ داری ایئرپورٹ انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ دوسری جانب واقعہ کے بعد تکنیکی ماہرین نے پی آئی اے کا اے ٹی آر جہاز گراؤنڈ کر دیا ہے جسے تکنیکی معائنے کے بعد ہی مزید پروازوں کی اجازت دی جائے گی۔
جہاز ، پرندہ

مزید :

صفحہ آخر -