فیس میں اضافے کے بعد عوام کیلئے شناختی کارڈ کا حصول مشکل

فیس میں اضافے کے بعد عوام کیلئے شناختی کارڈ کا حصول مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(افضل افتخار )نادرا کی جانب سے شناختی کارڈز بنوانے کی فیس میں ہوشر با اضافہ کے بعد عوام کے لئے اب شناختی کارڈ کا حصول بھی مشکل ہوگیا پہلے ہی شناختی کارڈ بنوانا مشکل ترین کام بن چکا تھا اب نادرا نے اس کی فیس میں اضافہ کرکے مزید مشکل بنادیا ہے دیگر ممالک میں شناختی کارڈ کی کوئی فیس نہیں وصول کی جاتی مگر یہاں پر انسان کو اپنے ہی ملک میں پہچان کے لئے جس طرح سے حکام نے مشکلات میں ڈال دیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔صائمہ نے کہا کہ ہر ملک اپنے باشندہ کو شناخت دینے کا پابند ہے یہاں پر حکمرانوں کی غلًط پالسیوں کی وجہ سے لوگ شناختی کارڈ نہیں بنواتے کہ کس مشکل میں پڑگئے ہیں نادراقومی ادارہ ہے اوراس کو عوام کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے فیسوں میں اضافہ ظلم ہے جس خاندان کے کئی افراد ہے وہ کس طرح سے اتنی بھاری فیس ادا کرے گے پہلے ہی لوگوں کو روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں ایسے میں وہ شناختی کارڈ کیسے بنوائیں گے۔ہم وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تبدیلی کا نعرہ تب مکمل ہوگا جب عملی طور پر اس پر عمل کیا جائے گا سرکاری دفاتر کے حالات اسی طرح سے ہیں عوا م پریشان ہورہے ہیں او ر افسران بالا پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مہوش ، سحرش اور مومنہ نے کہا کہ پاکستان میں کوئی قانون نہیں ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ غریبوں کو ریلیف نہیں مل رہا ہے جس سے عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے نادرا کو چاہئیے کہ وہ پیسے کم کرے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو مگر ان سے یہ ظلم کیاجارہا ہے اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ متعلقہ وزیر اس حوالے سے غریب عوام کی داد رسی کرتے ہوئے اضافی فیس کا نوٹیفکیشن واپس لیں اویس ،راشد ،ساجد نے کہا کہ پہلے ہی نادرا عوام کو تنگ کررہاہے ب فارم بنوانے کے لئے کئی کئی چکر بلاوجہ لگوائے جاتے ہیں اور تنگ کیا جاتا ہے اب فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ لوگ شناختی کارڈ ہی نہ بنوائے اتنی بھاری تنخواہوں پر افسر تعینات ہیں ان کو عوام کا در د رکھتے ہوئے ان کے لئے کام کرنا چاہئیے حیلے بہانوں سے صرف اپنی تنخواہیں ہی نہ بٹوریں ان کو بھی اللہ کے آگے حساب دینا ہے ظلم اب بند ہونا چاہئیے شکیل ،عابد ، عاصم، خالد ،مبین ، سدرہ اور شمائلہ اور آمنہ نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو مقررہ فیسوں میں اضافہ بھی نہ کرے پہلے ہی عوام مہنگائی کے ہاتھوں بہت تنگ ہیں اور ان کا جینامشکل ہوگیا ہے شناختی کارڈ بنوانا ہر شخص کا حق ہے اور اس کو آسان بنایا جائے نہ کہ مشکل بناکر اس کو پریشان کیاجائے امید ہے کہ اس حوالے سے حکومت عوامی شکایات کا بھرپور نوٹس لیتے ہوئے اس اضافی فیس کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے عوام کو ریلیف دے گی۔
شناختی کارڈ مشکل

مزید :

صفحہ آخر -