نئے شناختی کارڈ پر کوئی پیسہ نہیں ارجنٹ فیس 1150 روپے ہے،نادرا
لاہور( نیوز رپورٹر) نادرا حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے شناختی کارڈ کی وصولی پر کوئی پیسہ نہیں ارجنٹ فیس 1150 ایگزیکٹو پر 2150 روپے وصول کئے جاتے ہے ۔شناختی کارڈ کو موڈیفیکیشن کی نارمل فیس چار سو روپے ارجنٹ1150 جبکہ ایگزیکٹو کی2150 فیس ہے ڈوپلیکٹ شناختی کارڈ کے لئے نارمل چار سوروپے ارجنٹ 1150 اور ایگزیکٹو2150 روپے مقررکی گئی ہے رینیول شناختی کارڈ کے لئے نارمل400 ارجنٹ1150 اور ایگزیکٹو کیلئے 2150 روپے جبکہ نیو سمارٹ شناختی کارڈ کی نارمل فیس750 ارجنٹ 1500 جبکہ ایگزیکٹو کی2500 روپے فیس ہے سمارٹ شناختی کارڈ کی موڈیفیکیشن نارمل750 ارجنٹ 1500 اور ایگزیکٹو فیس2500 ہے سمارٹ شناختی کارڈ ڈپلیکٹ نارمل 750 ارجنٹ 1500 اور ایگزیکٹو کے لئے2500 فیس ہے سمارٹ شناختی کارڈ رینیول کی نارمل فیس750 ارجنٹ کی 1500 جبکہ ایگزیکٹو کی2500 فیس ہے ۔