منی لانڈرنگ کیس ،انور مجید کی درخواست پر سماعت دو اکتوبر تک ملتوی

منی لانڈرنگ کیس ،انور مجید کی درخواست پر سماعت دو اکتوبر تک ملتوی

کراچی (این این آئی)بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں کاروباری اکانٹس منجمد کرنے کے خلاف انور مجید کی درخواست پر سماعت دو اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔جمعرات کو کراچی کی بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،انورمجید کو وہیل چیئر پرعدالت میں پیش کیا گیا،جہاں انور مجید کے وکلا نے کاروباری اکانٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست دائر کی، مگر وکلا کی ہڑتال کے سبب عدالت نے سماعت دو اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔اس سے قبل عدالت نے کیس میں سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ طلب کر رکھا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر