اے پی این ایس کا ریحان علی مرچنٹ کے والد غلام علی کے انتقال پراظہار تعزیت

اے پی این ایس کا ریحان علی مرچنٹ کے والد غلام علی کے انتقال پراظہار تعزیت

کراچی(خصوصی رپورٹ)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے میسرز برین چائلڈ کمیونیکیشن پاکستان (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریحان علی مرچنٹ کے والد غلام علی مرچنٹ کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اے پی این ایس نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔اے پی این ایس کے اراکین مرحوم کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید : صفحہ آخر