حکومت 100دنوں میں ہی بے نقاب ہوجائیگی، مولا بخش چانڈیو
کراچی (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکومت 100دنوں میں ہی بے نقاب ہو جائے گی، پی ٹی آئی کے پاس زبان درازی کے سوا کچھ نہیں، وزیراعظم ہاؤس کو نیلام گھر بنادیا گیا ہے۔جمعرات کو پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے وزیراطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس زبان درازی کے سواکچھ نہیں، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اپوزیشن کو مشتعل کیا جا رہا ہے، حکومت 100دنوں میں ہی بے نقاب ہو جائے گی،وزیراعظم ہاؤس کو نیلام گھر بنادیا گیا ہے۔
چانڈیو