بھارت کا فضا سے فضا میں مار کرنیوالے ’’آسٹرا‘‘ میزائل کا تجربہ

بھارت کا فضا سے فضا میں مار کرنیوالے ’’آسٹرا‘‘ میزائل کا تجربہ

نئی دہلی( آن لائن ) بھارت نے فضا سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل ’’آسٹرا‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کیا گیا ہے کہ ریاست آڑیسہ میں واقع ایئر فورس اسٹیشن کالائیکوندا سے ایس یو تھرٹی طیارے کے ذریعے بھارتی فضائیہ نے آسٹرا میزائل کا تجربہ کیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ فضا سے فضا میں مار کرنیوالے آسٹرا میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

مزید : صفحہ آخر