گورنر بلوچستان کے امیدوار کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز

گورنر بلوچستان کے امیدوار کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)گورنر بلوچستان کے ایک اور امیدوار ےٰسین زئی بھی نیب زدہ نکلے، کرپشن تحقیقات کا سامنا ہونے کا امکان ۔ نیب حکام نے بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج ےٰسین زئی کیخلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ےٰسین زئی پر الزام ہے کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کیو ڈی اے) نے سابق جج ےٰسین زئی سے کوئٹہ میں زمین خریدی جس کی قیمت مارکیٹ ریٹس سے 100فیصد زائد تھی ۔ سابق جج سے زمین کی خریداری میں قومی خزانے کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ ےٰسین زئی کی ملکیتی زمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ تھارٹی نے 100فیصد زیادہ قیمت پر حاصل کی کیونکہ خریداری کے وقت ےٰسین زئی بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے جبکہ ماضی میں پی سی او کے جج کا حلف اٹھا نے والوں میں بھی شامل تھے۔ آن لائن نے ےٰسین زئی سے کئی بار رابطہ کرکے موقف لینے کی کوشش کی لیکن جواب نہیں مل سکا۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت ےٰسین زئی کو گورنر بلوچستان بنا رہی ہے جبکہ نیب حکام ان کے خلاف کرپشن تحقیقات کرنے میں مصروف ہیں نیب حکام نے باضابطہ طور پر اس اہم ایشو پر بات کرنے انکار کیا ہے جبکہ کوئٹہ کے حکام بھی خاموش ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -