پرل سٹی فیصل آباد میں فلائی حمنہ ٹریول اینڈ ٹورز کے پہلے دفتر کا افتتاح

پرل سٹی فیصل آباد میں فلائی حمنہ ٹریول اینڈ ٹورز کے پہلے دفتر کا افتتاح

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرل سٹی فیصل آباد میں فلائی حمنہ ٹریول اینڈ ٹورز کی افتتاح کی رنگا رنگ تقریب تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خرم شہزاد نے پرل سٹی سرگودھا روڈ فیصل آباد میں فلائی حمنہ ٹریول کے پہلے دفتر کا افتتاح کیا ،معززین علاقہ کی بھر پور شرکت،چیف ایگزیکٹو ابو بکر چودھری ،ڈائریکٹر طاہر بٹ ،نعمان بٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعلق مکہ مکرمہ سے ہے ہم وہیں پیدا ہو کر پڑھے ہیں ،پہلے دن سے ہی عمرہ اور حج میں ضیوف الرحمن کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں اپنے تجربے کو اہل فیصل آباد کی خدمت کے لیے پیش کر رہے ہیں چیف ایگزیکٹو ابو بکر چودھری نے اس موقع پر کہا کہ سعودی عرب میں ہماری اپنی عمرہ کمپنی ہے ،نان سٹاپ سستا ویزہ سارا سال دیں گے،مکہ مدینہ میں ہمارا اپنا نیٹ ورک ہے ،ائیر پورٹ سے ائیر پورٹ تک سروس دیں گے،سستی ٹکٹ کے ساتھ ساتھ ہم پاکستان میں موجود ٹھنڈے علاقے کے لیے سستے ٹورز کا سستا ترین پیکج لا رہے ہیں اس موقع پر سعودی عرب سے آتے ہوئے نعمان بٹ نے کہا کہ فلائی حمنہ ٹریول فیصل آباد کے رہائشیوں کے لیے نعمت سے کم نہیں ہے ہم مکہ میں ہوتے ہیں عمرہ زائرین کا فوری استقبال کریں گیاور اپنی نگرانی میں زیارات کروائیں گے،واپسی تک ان کے ساتھ ہوں گے،تقریب کے مہمان خصوصی خرم شہزاد نے مکہ سے آتے ہوئے جوانوں کی ضیوف الرحمن کے لیے خدمات کو سراہا اور اہل پاکستان کے لیے عمرہ پیکج سستے متعارف کرانے اور مکہ مدینہ میں ان کے نیٹ ورک کی تعریف کی اور کہا کہ ہم فلائی حمنہ ٹریول کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

مزید : صفحہ آخر