کامیاب حج آپریشن کی تکمیل قابل ستائش،چےئرمین ہوپ اسلام آباد

کامیاب حج آپریشن کی تکمیل قابل ستائش،چےئرمین ہوپ اسلام آباد

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)چےئرمین ہوپ اسلام آباد محمد جاوید اختر کا سعودی عرب میں پرائیویٹ سکیم کا حج آپریشن 2018ء مکمل کرنے والی ٹیم کو با لعموم مکہ ایم سی اوکے انچارج علی اکبر شیخ اور ان کی ٹیم جدہ ائیر پورٹ کے انچارج علی خان اور ان کی ٹیم کو با لخصوص خراج تحسین ،انہوں نے کہا کہ حج2018ء مشکل ٹاسک تھا ،حج بکنگ سمیت تمام امور میں تاخیر اور سعودی ریال کی قیمت میں بے تحاشااضافہ،شاہین ائیر لائنز کے آپریشن کی معطلی،سعودی عرب میں رقوم کی منتقلی کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کے باوجود ہوپ ٹیم کی طرف سے کامیاب انداز میں حج آپریشن کی تکمیل قابل قدر ستائش عمل ہے،مرکز سمیت ہر زون نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے ،سعودی وزارت الحج سمیت ڈی جی حج کا تعاون بھی حوصلہ افزا رہا ہے ،نئی قیادت کے لیے حج2018ء کے تمام امور کی وقت پر انجام دہی بڑا چیلنج ہو گی،جاوید اختر نے ہوپ کے ملک بھر سے منتخب ہونے والے ایگزیکٹو ممبران کو مبارک دیتے ہوئے ان کی کامیابی کو نیک شگون قرار دیا ہے،ٹریڈ کے لیے منظم انداز میں کام کرنے پر زور دیا ہے۔

ہوپ اسلام آباد

مزید : صفحہ آخر