دنیا ختم نبوت قانون کے خاتمے کے درپے ، ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے ، سراج الحق
اسلام آباد(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا قادیانیوں نے کبھی بھی ختم بنوت کی شق کونہیں مانا،آج بھی بیرونی دنیا سے اس شق کے خاتمے کیلے دباؤ ہے،ختم نبوت کا تحفظ ہماری ایمان کا حصہ ہے،نبی پاکؐ کی شان میں ہونے والی گستاخی کو روکنے کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں،حضرت محمدؐ کی شان میں گستاخی سے 1.8بلین لوگوں جذبات مجروح ہوتے ہیں،ختم نبوت پرجب بھی آنچ آنے کاخطرہ ہوتا ہے مسلمانوں کے ایمان جاگ جاتا ہے۔جمعرات کو اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جیورسٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم نے ہالینڈ میں نبی کریمؐ کی شان میں گستاخانہ پروگرام کے حوالے سے ہالینڈ سمیت مختلف ممالک کے سفیروں اورسفارت کاروں کو تحفظات سے آگاہ کیا،ہم نے انہیں بتایا کہ اس مبینہ گستاخانہ پروگرام سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے،اس کے بعد پروگرام کو عاجزی طور پر ملتوی کر دیا گیا۔سراج الحق نے کہا کہ آج نبی پاک ؐکی محبت اور شان مصطفی کے تحفظ کیلئے شعبہ قانون کے لوگوں کو اکٹھا کیا ہے،ان سے گفتگو کرنا میرے لئے اعزاز ہے،حکومت قانون دانوں کی مشاورت سے دنیا سے شان رسالت میں توہین کے حوالے سے معاہدہ کر لیں،یہ کانفرنس دنیا سے توہین رسالت کی روک تھام کا آغاز ہے،دنیا آج بھی ختم نبوت قانون کے خاتمے کے درپے ہیں،ایسا ہرگزنہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت شان رسالت کی روک تھام کے حوالے سے موثراقدامات کرے۔
سراج الحق