بھارتی قید سے رہائی پانے والے 14 پاکستانی ماہی گیررینجرز کے حوالے

بھارتی قید سے رہائی پانے والے 14 پاکستانی ماہی گیررینجرز کے حوالے

لاہور(کرائم رپورٹر)بھارتی قید سے رہائی پانے والے 14 پاکستانی ماہی گیروں کو گذشتہ روز واہگہ باڈرپر رینجرز حکام کے حوالے کیا گیا۔ جہاں ان ماہی گیروں کو رینجرز کی کاروائی کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے حوالے کیا گیا۔ان ماہی گیروں کو ایدھی ہوم گلبرگ لاہور لایا گیا۔جہاں ان کو کھانا۔کپڑے۔جوتے اور ضروریات زندگی کی چیزیں مہیا کیں گیں۔بھارت سے رہائی پانے ان ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ بھارت میں ان سے کوئی اچھابھرتاو نہ کیا گیا۔ان سب نے رہائی پانے خدا کا شکرادا کیا۔

ماہی گیر

مزید : صفحہ آخر