جوہنسبرگ میں چینی مصنوعات کی نمائش شروع ہو گئی
جوہنسبرگ(آئی این پی/شِنہوا)چائنہ ہوم لائف اینڈ چائنہ میکی نیکس 2018نمائش گذشتہ روز یہاں شروع ہو گئی ہے۔نمائش میں 600سے زیادہ چینی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، نمائش کا مقصد افریقی ممالک میں کاروباری مواقع تلاش کرنا ہے۔چینی تیار کنندگان اور مختلف برانڈز پیش کرنے والے اس تین روزہ نمائش میں جنوبی افریقہ کی مختلف کاروباری شخصیات اور تنظمیوں سے رابطے پیدا کرینگی تاکہ جنوبی افریقی کمپنیوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ کام کیا جا سکے۔
نمائش میں750اعلیٰ چینی سپلائرز نے50ہزار سے زیادہ مصنوعات نمائش میں پیش کی ہیں۔گذشتہ سال اس نمائش میں6ہزار سے زیادہ شخصیات نے شرکت کی۔توقع ہے کہ اس سال15ہزار سے زیادہ افراد نمائش دیکھنے آئیں گے۔پہلے روز جنوبی افریقہ ،زمبیا،انگولا اورجمہوریہ کانگو سے تعلق رکھنے والی شخصیات نمائش دیکھنے کیلئے آئیں۔