سپریم کورٹ کا سندھ میں جنگلات کی اراضی ٹھیکے پر لینے والوں کو نوٹس

سپریم کورٹ کا سندھ میں جنگلات کی اراضی ٹھیکے پر لینے والوں کو نوٹس

اسلام آباد (آئی این پی ) سپریم کورٹ نے سندھ میں جنگلات ختم ہونے سے متعلق کیس میں جنگلات کی اراضی ٹھیکے پر لینے والے تمام افراد کو نوٹس جاری کردیئے اور آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی‘ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ جنگلات کی اراضی نہ ٹھیکے پر دی جاسکتی ہے اور نہ کسی کو الاٹ ہوسکتی ہے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں سندھ میں جنگلات ختم ہونے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سینئر فارسٹ آفیسر نے بتایا کہ تین سے چار دہائیوں میں سندھ کے 80 فیصد جنگلات ختم ہوچکے ہیں۔ عدالت نے تین دہائیوں میں سندھ میں ٹھیکے میں دی گئی جنگلات کی اراضی کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سیکرٹری جنگلات سندھ کو طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ نے سندھ میں جنگلات کی اراضی ٹھیکے پر لینے والے تمام افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جنگلات کی اراضی نہ ٹھیکے پر دی جاسکتی ہے اور نہ کسی کو الاٹ ہوسکتی ہے۔ سندھ کے جنگلات والے حصوں کو گوگل ارتھ میپ کے ذریعے نشاندہی کی جائے۔ سپریم کورٹ نے سندھ میں جنگلات ختم ہونے سے متعلق کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

جنگلات کی اراضی

مزید : علاقائی