مظفر گڑھ، سکول مین میں گیس سلنڈر دھماکہ ، آتشزدگی سے2بچے جاں بحق،10زخمی

مظفر گڑھ، سکول مین میں گیس سلنڈر دھماکہ ، آتشزدگی سے2بچے جاں بحق،10زخمی

مظفر گڑھ(آ ئی این پی)مظفر گڑھ میں سکول وین کا گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجہ میں ہو نیوالی آ تشز دگی سے 2بچے جا ں بحق جبکہ 10زخمی ہو گئے ، سکول وین مکمل طور پر جل گئی،زخمی بچوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطا بق جمعرات کو مظفر گڑھ میں سکول وین کا گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس میں دو بچے جاں بحق جبکہ 10زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں آ گ پر قابو پایا جبکہ ایمبولینسوں کے ذریعے زخمی بچوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق بچوں کو ہر ممکن طبی امداد فر اہم کی جا رہی ہے لیکن جھلسنے سے 5بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔وزیرِاعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سکول وین میں آتشزدگی کے باعث بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او مظفر گڑھ سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ واقعہ میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکا کہنا تھا غفلت کے مرتکب ذمہ دار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

سکول وین

مزید : علاقائی