دریائے راوی میں بہہ کر آنیوالے شہری کی لاش بھارتی حکام کے حوالے

دریائے راوی میں بہہ کر آنیوالے شہری کی لاش بھارتی حکام کے حوالے

لاہور ( این این آئی) دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتے ہوئے پاکستان آنے والی بھارتی بزرگ شہری بلوندر سنگھ کی لاش واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف انڈیا کے حوالے کردی گئی ۔پاکستان رینجرز کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس اور امرتسر کے ڈپٹی کمشنر نے اطلاع دی تھی کہ ان کا ایک شہری بلوندر سنگھ دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتا ہوا پاکستان پہنچ گیا ہے۔بھارتی اطلاع پر پاکستان رینجرز پنجاب نے اس مقام پر جہاں سے دریائے راوی پاکستان میں داخل ہوتا ہے تلاش شروع کی، مادھوپور ہیڈورکس کے علاقے سے لاش مل گئی جس کی اطلاع بی ایس ایف انڈیا کودی گئی، لاش کی شناخت کے بعد جمعرات کے روز لاہورکے واہگہ بارڈرپر بلوندرسنگھ کی لاش بی ایس ایف انڈیا کے حوالے کردی گئی۔واضح رہے کہ بلوندرسنگھ بھارتی علاقے رامداد کے ایک گاؤں کا رہنے والا تھا، اس کے بیٹے نے گزشتہ روز پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف کی فلیگ میٹنگ کے دوران لاش کی شناخت کی تھی۔

لاش حوالے

مزید : علاقائی