پی سی بی میں بھرتیاں، فواد چوہدری اور نفیسہ شاہ کے درمیان’’ ٹوئٹرپر لڑا ئی ‘‘

پی سی بی میں بھرتیاں، فواد چوہدری اور نفیسہ شاہ کے درمیان’’ ٹوئٹرپر لڑا ئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)رکن قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے در میا ن گزشتہ روز سوشل میڈیا پرانتہائی سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا پیپلز پا ر ٹی نے پی بی سی (پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن) سمیت تمام اداروں میں جیالے بھرتی کر کے انہیں تباہ کردیا، پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے صرف 3 روزمیں ریڈیو پاکستان میں 800 افراد بھرتی کرائے اور ان7 کروڑ لوگوں کا اضافی بوجھ قومی خزانے پر ڈالا گیا ۔ فواد چوہدری نے کہا ریڈیوپاکستان کو سالانہ 5 ارب روپے کا نقصان ہوا اوریہ سب پیپلزپارٹی کی بغیرویژن پالیسی کی وجہ سے ہورہا ہے ۔ فواد چوہدری کے ٹوئٹ کا جواب انتہائی سخت الفاظ میں دیتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا فواد چوہدری کومناسب زبان استعمال کر نی چاہیے اور وہ ان کے سوالات کے جواب مناسب پلیٹ فارم پر آکر دیں جبکہ خارجہ پالیسی کی طرح یہ بھی ٹوئٹر پر پارلیمانی کاروبار کرنا چاہتے ہیں ۔ جو ا ب میں فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا وہ ان کی لوٹ مار اور نا اہلی کی داستانیں شیئر کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔نفیسہ شاہ نے فواد چوہدری کے جواب میں کہا فوادچوہدری کی معلومات کیلئے عرض ہے یہ بے بنیاد الزامات ہیں جو انہوں نے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پر لگائے ہیں جس کے باعث انہیں تحریک استحقاق کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
فواد، نفیسہ

مزید :

علاقائی -