پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا اٹلی کا سرکاری دورہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا اٹلی کا سرکاری دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( آن لائن )پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اٹلی کا سرکاری دورہ کیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اٹالین نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر اٹلی کی بحریہ کے سربراہ نے نیول چیف کا استقبال کیا اور سلامی پیش کی ۔پاک بحریہ کے سربراہ کی ا ٹلی کی بحریہ کے سربراہ اور کمانڈر اِن چیف اٹالین نیول فلیٹ سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف نے سٹاف کالج اٹالین نیوی میں خصوصی خطاب کیا۔ خطاب کے دوران بحرِ ہند کی علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور بحری امن و استحکام میں پاک بحریہ کے کردار کو تفصیل سے بیان کیا۔ترجمان کے مطابق نیول چیف کے خطاب میں اٹالین نیوی کے آفیسرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نیول چیف کا یہ دورہ بحری افواج میں بالخصوص بحری تعلقات میں فروغ کا باعث بنے گا۔
ظفر محمود عباسی

مزید :

علاقائی -