پنجاب پراسیکیورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے ساتھ ملاقات
لاہور (نمائندہ خصوصی)پنجاب پراسیکیوٹرزایسوسی ایشن پنجاب کے وفد نے صدر امانت علی بھٹی کی سربراہی میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی سے ملاقات کی۔ملاقات میں محکمہ پراسیکیوشن کی بہتری ، سروس اسٹرکچر کی فراہمی ، اپ گریڈیشن، الاؤنسز و تنخواہوں میں اضافہ جات ،دیگر سہولیات کی فراہمی اور اپنے اضلاع میں تعیناتی جیسے اہم امور پر گفتگو ہوئی ۔ محمد خاں بھٹی نے پراسیکیوٹرز کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکنہ اقدام کر نے کی یقین دہانی کروائی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پراسیکیوشن سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا لگایا ہوا پودہ ہے۔ جس کی آبیاری کرنا ہمارا فرض ہے۔وفد میں پنجاب پراسیکیوٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شاہد فاروق ورک،انفار میشن سیکرٹری محمد زبیر خان موہل،جوائنٹ سیکرٹری خرم شہزاد رانجھااور فنانس سیکرٹری راحیلہ شاہد شامل تھیں۔اس موقع پر ڈی جی پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔