چین بھارت مذاکرات آج نئی دہلی میں شروع ہونگے

چین بھارت مذاکرات آج نئی دہلی میں شروع ہونگے

نئی دہلی(آئی این پی)چندیاٹی ایم ٹی مذاکرات2018آج(جمعہ)نئی دہلی کے نجی ہوٹل میں شروع ہونگے جو چین اور بھارت کے درمیان سالانہ کاروباری مذاکرات کا ایک پلیٹ فارم ہے۔این آئی ٹی آئی ایوگ سی ای او امیتابھ کنٹ اور بھارت میں چین کے نمائندے لوزاؤہوئی دیگر شرکاء کے ہمراہ افتتاحی خطاب کرینگے،بھارت اور چین کی صنعتوں کے اعلیٰ عہدیداراپنے خطابات میں اپنے تجربات اور ان مشکلات کا ذکر کرینگے جو کامیابی کیلئے روکاوٹ بنی ہوئی ہے۔کانفرنس میں500سے زیادہ چینی اور بھارتی سرمایہ دار اور سرمایہ کار شرکت کرینگے اس سے قبل چندیا ٹی ایم ٹی مذاکرات کے دو دور دہلی اور بیجنگ میں ہو چکے ہیں جن میں 1500سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی تھی۔

مزید : علاقائی