ماضی کے سیاستدانوں نے پی پی 165کے ساتھ انصافنہیں کیا،منشاء سندھو

ماضی کے سیاستدانوں نے پی پی 165کے ساتھ انصافنہیں کیا،منشاء سندھو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے ممتاز رہنما محمد رضاایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی پی 165کے ووٹرزنے جس کوبھی عزت دی وہ پلٹ کراپنے ووٹرز کوعزت دینے میں ناکام رہا۔پی پی 165کے باوفا اورباصفا لوگ ان امیدواروں سے وفاکی امید لگاتے رہے جووفا کے مفہوم سے ناآشنا تھے۔وہ پی پی165 میں پی ٹی آئی کے نامزدامیدوار چودھری منشاء سندھو کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ چودھری منشاء سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی کے منتخب نمائندوں نے پی پی 165کے شہریوں کوانسان اورمقامی مسائل کومسائل نہیں سمجھا ۔کامیابی کے بعد نمائند ے اسلام آباد اور لاہور میں ڈیرے ڈال کربیٹھے رہے جبکہ مقامی لوگ بنیادی سہولیات کیلئے ایڑیاں رگڑتے رہے ۔


مگرکوئی نمائندہ ان کی اشک شوئی کیلئے ان کی دہلیز تک نہیں پہنچا۔انہوں نے کہا کہ مجھے نوعمری میں ہی اپنے بڑوں سے عوام کی خدمت کرنے کی ترغیب اورتربیت ملی ہے، اپنے کپتان عمران خان کے حکم پر پی پی 165کی حالت زاردیکھتے ہوئے اس حلقہ میں تبدیلی کیلئے میدان میں اتراہوں۔ عوام کے بنیادی انسانی اورشہری حقوق کی حفاظت کاجوش وجذبہ اپنے باپ دادا سے ورثہ میں پایا۔انہوں نے کہا کہ جولوگ عوام کی ویلفیئرکیلئے اپناپسینہ بہاتے ہیں عوام ان کیلئے اپناخون تک بہا نے سے گریز نہیں کرتے۔
منشا سندھو