افغانستان کی اقتصادی ترقی کیلئے جرمنی 432ملین یورو فراہم کرے گا

افغانستان کی اقتصادی ترقی کیلئے جرمنی 432ملین یورو فراہم کرے گا

برلن(آئی این پی )افغانستان کی اقتصادی ترقی کے لئے جرمنی مزید 432ملین یورو امداد دے گا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمن حکومت نے سن دو ہزار اٹھارہ میں افغانستان کی اقتصادی ترقی کے لیے مزید چار سو بتیس ملین یورو کا امدادی پیکیج دینے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ امداد ملازمتیں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ، دیہی علاقوں میں پانی اور بجلی کی فراہمی کے لیے خرچ کی جائے گی۔ جرمنی کا شمار افغانستان کو مالی امداد فراہم کرنے والے بڑے ڈونر ممالک میں ہوتا ہے۔ برلن حکومت سن دو ہزار ایک کے بعد سے افغانستان کی تعمیر نو کے چار عشاریہ چھ ارب یورو فراہم کر چکی ہے۔

مزید : علاقائی