ٹرمپ کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا،کینیڈین وزیراعظم کیساتھ ملاقات سے انکارجھوٹ نکلا

ٹرمپ کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا،کینیڈین وزیراعظم کیساتھ ملاقات سے انکارجھوٹ ...

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا، کہتے ہیں کہ انہوں نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملنے سے انکار کر دیا، جبکہ ٹروڈو کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملاقات کی درخواست کی ہی کب تھی؟غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے چین پر امریکی مڈٹرم الیکشن میں مداخلت کے الزامات لگائے جبکہ شمالی کوریا کو غیر جوہری بنانے کے لیے ٹائم لائن دینے سے انکار کر دیا ۔نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملنے سے انکار کر دیا، کیونکہ وہ امریکا کے ساتھ بری طرح پیش آ رہے ہی۔

جسٹن ٹروڈو کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ ٹرمپ کے ساتھ ون آن ون ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی تھی

مزید : علاقائی