بھارتی چاول کی پہلی کھیپ آج چین روانہ ہو گی
نئی دہلی(آئی این پی)چین کیلئے بھارتی چاول کی پہلی کھیپ آج(جمعہ)کو روانہ کر دی جائیگی،100ٹن سفید چاول بھارتی شہر ناگ پور سے بھیجا جائیگا جو چین کی قومی سیریلز آئل اینڈ فورڈ سٹف کارپوریشن وصول کریگی،یہ چین کی سرکاری کمپنی ہے۔بھارتی وزارت تجارت وصنعت کے مطابق بھارتی حکومت کی کوششوں کے باعث چاول19رائس ملز اور چاول صاف کرنے والے کارخانے چین کو چاول برآمد کرنے کے سلسلے میں رجسٹرڈ کئے گئے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ چھنگ تاؤ میں 9جون2018کو اس وقت طے پایہ تھا جب بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی چین کے دورے پر گئے تھے۔
بھارتی حکومت چینی مارکیٹ تک وسیع رسائی کیلئے بھی کوشش کر رہی ہے تاکہ وہ چین کو چینی۔چاول اور ادویات بھی برآمد کر سکے۔