گورنر پنجاب کی اہلیہ نے ثقافتی ورثہ کو محفوظ بنانے کیلئے ’’گرین ہیریٹج ‘‘مہم شروع کردی

گورنر پنجاب کی اہلیہ نے ثقافتی ورثہ کو محفوظ بنانے کیلئے ’’گرین ہیریٹج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرورنے لاہور میں تاریخی ثقافتی ورثہ کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے ’’گر ین ہیرٹیج‘‘کے نام سے مہم شروع کردی ‘دورہ مقبرہ جہانگیر کے دوران پودا لگا کر باقاعدہ طور پر مہم کا آغازکر دیا جبکہ بیگم پروین سرور نے کہا کہ سرور فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے تاریخی مقامات کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب کی اہلیہ اورسرور فاؤنڈیشن کی وائس چےئر پر سن بیگم پروین سرور نے محکمہ آثار قدیمہ کے افسران کے ہمراہ مقبر ہ جہانگیر کا دورہ کیا۔ اور وہاں پر مقبرہ جہانگیر میں ہونیوالے کاموں کا بھی جائزہ لیا اور مقبر ہ جہانگیر میں پودا لگا کر سرور فاؤنڈیشن کے زیر اہتما ’’گر ین ہر ٹیج ‘‘مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔

ہے اور میڈیا سے گفتگو کے دوران بیگم پروین سرور نے کہا کہ ہم لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ثقافتی ورثہ کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے سرور فاؤنڈیشن کے فنڈز استعمال کریں گے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی تاریخی مقامات کو مزید خوبصورت بنایا جائے ۔