ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کا تحفظ کیا جانا چاہیے، چین

ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کا تحفظ کیا جانا چاہیے، چین

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا) ایران ایٹمی معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے اس کا تحفظ ہو نا چاہیے۔ ایران جوہری معاہدہ بین الاقوامی دستاویزات میں شمار ہوتا ہے تو اس کی حفاظت بین الاقوامی قوانین کی حفاظت کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے گذشتہ روز بیجنگ میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ایٹمی معاہدے کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدہ نے خطے میں قیام امن اور استحکام میں بہت اہم کردار ادا کیاہے.یاد رہے کہ چینی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس میں ایک بار پھر ایران کے ساتھ باہمی تجارتی تعلقات کو جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ جوہری معاہدہ دنیا کے عظیم ممالک کی کوششوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے دنیا کے امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں مدد کی ہے۔

مزید : علاقائی