ملک کی ساکھ کو خاص ایجنڈے کے تحت خراب کیا جارہا ہے
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان کسی بیرونی ایجنڈے پر کارفرما ہیں ۔
کسی خاص ایجنڈے کے تحت ملک کی ساخت کو خراب کیا جارہا ہے عوام میں افراتفری کا عالم ہے ڈاکوؤں اور لٹیروں کے بعد حکومت نے بھی عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ کی آڑ میں شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے ایک طرف ٹریفک وارڈنز ہزاروں کے چالان کر رہے ہیں تو دوسری طرف ہیلمٹ دُگنی قیمتوں پر فروخت ہو رہ ہیں وارڈنز ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کی بجائے ناکے لگا کر ٹریفک جام کا سبب بن رہے ہیں جبکہ حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی۔
عابد صدیقی