ہاؤسنگ سکیم فراڈ کے ذمہ داران کی گرفتاری خوش آئند ہے

ہاؤسنگ سکیم فراڈ کے ذمہ داران کی گرفتاری خوش آئند ہے

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات لاہور میاں کامران سیف نے نجی ہاؤسنگ سکیم فراڈ کیس کے ذمہ داروں کی بیرون ملک گرفتار ی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب متاثرین کو ریلیف ملے گا ۔

ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں فرا ڈ سے200سے 300افراد متاثر ہوئے جبکہ لوٹی گئی رقم اربوں میں تھی جس پر عوامی شکایات پر کارروائی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سوسائٹی فراڈ کے نتیجہ میں عوام کی دولت لوٹ کر بیرون ملک فرار ہونے والوں کو قانون کے شکنجہ میں لاکر ان کا احتساب کیا جائے اور عوام کو ان کی رقم واپس دلوائی جائے۔ ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1