بھارتی جارحیت خطے کے امن اور استحکام کیلئے نقصان دہ ے
لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین جنرل(ر)راحیل شریف لورزفورم جاوید اقبال بٹ نے کہاہے کہ بھارتی جارحیت اور انتہا پسندی خطے کے امن اور استحکام کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے اس کو فوری روکنا ہو گا۔
اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح بہادر افواج ملکی تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہیں جن کے پیچھے پوری قوم کھڑی ہے عوام کسی بھی مشکل وقت میں کسی قسم کی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔