14اکتوبر کو عوام لوٹ مار کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے ، غلام محی الدین دیوان

14اکتوبر کو عوام لوٹ مار کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے ، غلام محی الدین ...

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے این اے 124سے امیدوار غلام محی الدین دیوان کی گوالمنڈی ، ریلوے روڑ اورشاد باغ آمد ڈور ٹو ڈور کمپین کی اور کارنرمیٹنگ سے خطاب کیا انہوں نے کہاکہ پوری قوم عوام عمران خان کیساتھ کھڑی ہے 14اکتوبر کو (ن) لیگ کی کر پشن اور لو ٹ مار کی سیاست کو عوام دفن کر دیں گے ،عام انتخابات کی طرح این اے 124 میں بھر پور کامیابی حاصل کرکے لاہور کو تحر یک انصاف کا قلعہ ثابت کر یں گے ،کر پٹ حکمرانوں کو اب جیلوں میں جانا ہوگا انکی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تحر یک انصاف کی کامیابی یقینی ہے،ملک میں چوروں اور ڈاکوؤں کو انکے انجام سے دوچار کیا جائیگا ۔ (ن) لیگ کی کر پشن بے نقاب ہوچکی وہ مگر مچھ کے آنسو بہا کر قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے بعد اب حکمران مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں مگر ان کا کوئی بہانہ اور منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا ان کو اپنی کر پشن اور لوٹ مارکا ہر صورت حساب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ضمنی انتخابات کیلئے بھر پور تیاریاں کر رہی ہیں تحر یک انصاف وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کے خلاف میدان میں آئی ہے اور آج بڑ ے بڑے چور ڈاکوؤں عدالتوں میں پیش کر اپنی لوٹ مار کا حساب دے رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ حلقہ این اے 124کی عوام پی ٹی آئی کی حکومت پر بھرپور اعتماد کر رہے ہیں اور وہ بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 124 کی تمام برادریوں کی مکمل حمایت حاصل ہے پیراشوٹر امیدوار کو حلقے کی عوام مکمل طور پر رد کر دیں گے۔ علاقے میں کامیاب ہو کر علاقے کے تمام مسائل کو بہتر جانتا ہوں اور انکو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1