ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ جاری کردی

ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ جاری کردی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ برائے سال2018-19 جاری کر دی۔جی سی یونیورسٹی لاہور سمیت پاکستان کی 9 یونیورسٹیز عالمی رینکنگ میں شامل ۔ تفصیلات کے مطابق، جی سی یو لاہور کی گزشتہ برس کے مقابلے رینکنگ میں بہتری، پاکستان میں نویں سے چھٹے نمبر پر آگئی۔

گزشتہ برس پاکستان کی 10 درسگاہیں ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی درجہ بندی میں اپنی جگہ بنا سکیں تھیں جن میں جی سی یو نویں نمبر پر تھی،جبکہ رواں برس صرف نو پاکستانی درسگاہیں عالمی رینکنگ میں اپنی جگہ بنا سکی ہیں جن میں جی سی یو لاہور چھٹے نمبر پر ہے۔عالمی رینکنگ میں پاکستان کی کومسٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، نیسٹ اسلام آباد، بہا ؤدین زکریا یونیورسٹی ملتان، یو ای ٹی لاہور، یونیورسٹی آف لاہور، پیمز آرید ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور شامل ہیں۔جی سی یو کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی ڈائریکٹر ارم سہیل کا کہنا ہے کہ جی سی یو کی رینکنگ میں بہتری کی اہم وجہ اس کی تحقیق اور انڈسٹریل انکم میں اضافہ ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے یونیورسٹی کی رینکنگ میں بہتری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جی سی یو کے لیے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ فیس سٹرکچر میں اضافہ کیے بغیر معیار تعلیم اور تحقیق کو مزید بہتر بنایا جائے۔ حکومت سے درخواست ہے کہ وہ یونیورسٹی کو فنڈز فراہم کرے تاکہ یہ تاریخی تعلیمی ادارہ عالمی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کر سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1