یونیورسٹی آفسنٹرل پنجاب میں نیوز اینکرنگ کورس کاآغاز

یونیورسٹی آفسنٹرل پنجاب میں نیوز اینکرنگ کورس کاآغاز

لاہور(پ ر ) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیراہتمام دوسرے نیوز اینکرنگ اینڈ پروگرام ہوسٹنگ کورس کا آغاز ہوگیا۔میڈیا سکول کے فلم اینڈ تھیٹر میں کورس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی یوسی پی کے پروریکٹر ڈاکٹر محمد ظفراللہ تھے۔ڈین میڈیا سکول ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے کورس کے شرکا کو خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے کہا کہ اینکرنگ کورس شرکا کی صلاحیتیں اور مہارت بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔پرویکٹر ڈاکٹر ظفراللہ نے کہاکہ میڈیا سکول نے ہمیشہ تعلیم و تربیت میں نئے رجحانات کو فروغ دیا ہے۔ دوسرے اینکرنگ کورس کی کامیاب لانچنگ پرپوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

سینئر اینکر پی جے میر نے کورس کے شرکا کے جذبے اور لگن کو سراہا اور کہا کہ یہ کورس کامیابی کے سفر میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔ اینکر پرسن مدیحہ عابد علی اور علینا لودھی ہارون نے ٹی وی سٹوڈیو میں عملی صحافت اور اینکرنگ کے مختلف پہلووں پرتفصیلی روشنی ڈالی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1