کاسمیٹکس کی قیمتوں میں اضافہ ، بیوٹیشنز اور ورکنگ ویمن سراپا احتجاج

کاسمیٹکس کی قیمتوں میں اضافہ ، بیوٹیشنز اور ورکنگ ویمن سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(دیبا مرزا سے ) کا سمیٹکس کی قیمتو ں میں ہو شربا اضا فہ سے بیو ٹی پا رلرز ، ورکنگ ویمنز اور گھر یلو خواتین شد ید پر یشا نی کا شکا ر ہو گئی ہیں ،کاسمیٹکس تو ہر طبقہ سے تعلق رکھنے وا لی خواتین کی ضرورت ہو تا ہے۔دفاتروں میں کام کر نے وا لی خواتین کی زند گی میں ایک اہم جزو ہو تا ہے ،جبکہ دوسری جانب بیو ٹی پا لرز ما لکا ن بھی شدید پر یشا نی کا شکا ر ہیں ۔ اس حوا لے سے روزنا مہ ’’پا کستان‘‘ سے سروے میں گفتگو کر تے ہو ئے بیو ٹیشن خا لدہ قیو م ، نبیلہ یا سمین ، ثنا فرحا ن اور ایکسیلینٹ آرٹ اینڈ بیو ٹی کالج کے چیئر پرسن عبد الستار نے کہا کہ کا سمیٹیک کی قیمتوں میں ایک دم سے اتنا بڑا اضا فہ ہماری کمر تو ڑنے کے مترا دف ہے ، انہو ں نے کہا کہ ایک تو پہلے ہی خواتین کو ئی بھی ٹریٹمنٹ لینے سے پہلے پیکج کو کم کروا تی ہیں اور اب قیمتو ں میں اضا فہ کی وجہ سے ہمارے آدھے گاہک تو ریٹ سن کر ہی و اپس چلے جا تے ہیں ، انہو ں نے کہا کہ فیشلز سمیت دیگر پیکجز میں قیمتو ں میں اضا فہ کر نا ہما ری مجبو ری ہے لیکن گا ہک اس با ت کو نہیں سمجھتا ۔ انہو ں نے کہا کہ جو کر یم پہلے 100کی آتی تھی اب وہ200کی ملتی ہے اسی طرح ہر پیکج میں ڈبل اضا فہ ہوا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اگر تو قیمتو ں میں اضا فہ کی شرح یہی رہی تو بہت جلد ہم اپنے کا روبار بند کر نے پر مجبو ر ہو جا ئیں گے ۔اسی طرح ورکنگ ویمنز اور گھریلو خواتین نے بھی شدید احتجا ج کیا ، سعدیہ، روبینہ ، سدرہ ، ثمرہ ، نو شین نے کہا کہ میک اپ کر نا ہما ری ضروت بھی ہے لیکن اب تو مجبو ری بن گیا ہے جب بھی گھر سے با ہر نکلتے ہیں تو خود کو تھوڑا بہت تو ٹھیک کر نا ہی ہو تا ہے ، پا لرز وا لے بھی منہ ما نگ دا م وصو ل کر تے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ جو فیشل پہلے 300 میں ہو تا تھا اب 700 میں کیا جا رہا ہے ۔ انہو ں نے حکو مت سے اپیل کی کہ کا سمیٹکس کی قیمتو ں میں اضا فہ فوری واپس لیا جا ئے ۔