الحمراء ادبی بیٹھک میں منزہ سحر کے دوسرے شعری مجموعے کی تقریب رونمائی

الحمراء ادبی بیٹھک میں منزہ سحر کے دوسرے شعری مجموعے کی تقریب رونمائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) الحمرا ادبی بیٹھک لاہور میں "روشنی" کی معروف شاعرہ منزّہ سحر کے دوسرے شعری مجموعے "خوبصورت" کی تقریبِ رْونمائی کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت مشہور و معروف شخصیت، شاعر، کالم نگار، محقّق اور نثر نگار ڈاکٹر اجمل نیازی نے کی۔مہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر ایّوب ندیم، واجد امیر، اقبال راہی، زاہد بخاری اور علمدار حیدر اوج جیسی نامور اور قابل شخصیات شامل تھیں۔نظامت کے فرائض معروف شاعر عاصم بخاری نے ادا کئے۔ تبصرے اور مضامین نگاروں میں عمران سلیم، ہمایوں پرویز شاہد، عطاءْ العزیز، ڈاکٹر دانش عزیز، علمدار حیدر اوج ،افضل پارس، واجد امیر، ڈاکٹر ایّوب ندیم اور اقبال راہی کے نام شامل ہیں۔تقریب کے آخر میں منزّہ سحر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔