پنجاب فوڈ اتھارٹی نے10لاکھ سے زائد گندے انڈے تلف کر دیے

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے10لاکھ سے زائد گندے انڈے تلف کر دیے

لاہور (کامرس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سر براہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور سے اسلام آباد تک موٹروے سروس ایریاز کی چیکنگ مہم کے دوسرے مرحلے میں4 معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو سربمہرکر دیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہو ئے ملٹی نیشنل فوڈ چین کو جرمانہ عائد کیا گیا۔دوسری طرف شیخوپورہ کے قریب پکڑے گئے 10لاکھ سے زائد گندے انڈے تلف کر دیے گئے،انڈوں سے پاؤڈر بنا کر بسکٹ فیکٹری کو سپلائی کیا جاتا تھا ۔دریں اثناء فوڈ اتھارٹی نے سٹاف کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے فلاحی تنظیم گلوبل فار امپروو ڈ نیوٹریشن کے تعاون سے بیرون ملک ٹریننگ پروگرام کا فیصلہ کیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1