بھگت سنگھ شہید کے 111 ویں یوم ولادت کی تقریب آج ہوگی
لاہور( پ ر) امتیاز رشید چیئرمین بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان اورمحمد اقبال مغل حسن حسینی مرکزی سیکریٹری اطلاعات بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان نے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ برصغیرپاک وہند کے عظیم انقلابی رہنما بھگت سنگھ شہید کے 111 ویں یوم ولادت کے موقعہ پرمرکزی تقریب آج 11بجے صبح ڈیموکریٹک لان لاہورہائی کورٹ بارایسویسی ایشن لاہورمیں ہوگی ۔صدارت عبدالرشید قریشی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،سرپرست اعلیٰ بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان کرینگے مہمان خصوصی حفیظ الرحمن چوہدری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ممبر پاکستان بار کونسل ہونگے ۔