41عطائیوں کے اڈے سربمہر

41عطائیوں کے اڈے سربمہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روز مزید41عطائیوں کے اڈے سربمہر کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے گجرات،فیصل آباد،خانیوال،قصور،اٹک،بہاولنگر اور بھکرمیں 175 علاجگاہوں پرانتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کرچھاپے مارکر 41ایسے مراکز بند کر دیے جہاں پر عطائی کام کر رہے تھے۔
۔اعدادو شمار کے مطابق 64عطائیوں نے اپنے اڈے بند کر دیے ہیں۔ فیصل آباداور خانیوال ہر ایک میں نو،اٹک سات،قصور پانچ،گجرات اور بھکر ہرایک میں چارجبکہ بہاولنگرمیں تین اڈے سیل کیے گئے۔