پاکستان میں کاروباری خواتین کی شرح سب سے کم ہے،فوزیہ وقار

پاکستان میں کاروباری خواتین کی شرح سب سے کم ہے،فوزیہ وقار

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کی چیئرپرسن فوزیہ وقار کا کہنا ہے پا کستان میں کاروباری خواتین کی شرح دنیا میں سب سے کم ہے، صرف ایک فیصدخواتین کاروبار سے منسلک ہیں،جبکہ مردوں میں یہ شرح 21فیصد ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کی جانب سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پنجاب بھر کی ہونہار خواتین کی جانب سے شروع کیے جانے والے نئے کاروباری پراجیکٹ کی نمائش کے موقع پر کیا۔

وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حسن امیر شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔فوزیہ وقار کا کہنا تھا کہ جی سی یو میں قائم اس بزنس انکیوبیٹر کے ذریعے خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کیا جارہا ہے۔مریم محی الدین مینیجر بزنس انکیوبیشن سینٹر نے بتایا کہ’’ویمن انوویشن نیٹ ورک‘‘ کے تحت پنجاب میں نئے کاروبار شروع کرنے والی خواتین جن میں انجینئر زجنہوں نے گھر بیٹھ کر 3Dپرنٹرز بنائے ہیں اپنے کاروباری پراجیکٹس کی نمائش کر رہی ہیں تاکہ دیگر خواتین کو بھی کاروبار کی طرف راغب کیا جا سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1