ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام مائیکروفنانس پر آگاہی سیمینار

ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام مائیکروفنانس پر آگاہی سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام سٹیٹ بینک آف پاکستان لاہوراور اپنا مائیکروفنانس بینک (لمیٹیڈ) کے اشتراک سے مائیکروفنانس پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منورخان، سٹیٹ بینک آف پاکستان سے اسسٹنٹ چیف مینجر مدثر علی خان، علی عطاء، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر مبشر منور خان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں غربت سے نمٹنے کیلئے مائیکروفنانس ایک موثر ٹول ہے۔ انہوں نے عام عوام میں مائیکروفنانس سے متعلق آگاہی دینے پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مائیکروفنانس کی موثر سہولیات سے انٹرنپنیور کے مواقعوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے جس سے نوکریوں کی ڈیمانڈ میں کمی ممکن ہوگی۔

انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مائیکروفنانس کی سہولت مہیا کرنے والے اداروں اور بینکوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کاروبار کا آغاز کریں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندوں نے تفصیلی پریزنٹیشن میں مائیکروفنانس پر روشنی ڈالتے ہوئے ملک کی معیشت کی بہتری کیلئے مائیکروفنانس کی سہولیات دینے کیلئے اقدامات پر سیر حاصل گفتگو کی۔