عدلیہ مخالف ریلی کیس،10ملزموں کا چالان پراسکیوشن برانچ ارسال

عدلیہ مخالف ریلی کیس،10ملزموں کا چالان پراسکیوشن برانچ ارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں قصور پولیس نے عدلیہ مخالف نعرے لگانے کے کیس میں 10ملزمان کا چالان پراسکیوشن برانچ میں بھجوا دیا گیا ہے ۔پراسکیوٹر عبدالروف وٹو آج یہ چالان عدالت میں پیش کریں گے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں قصور پولیس نے 10ملزمان کا چالان سماعت کے لئے پراسیکیوشن برانچ میں بھجوا دیا ہے ،چالان میں پانچ ملزمان شیخ وسیم اختر، نعیم صفدر،ایاز احمد خان،محمد احمد لطیف گرفتار ہیں جبکہ 4 ملزمان ناصرمحمود جمیل احمد،بنیامین اور شکیل عبوری ضمانتوں پر ہیں جبکہ ایک ملزم نامعلوم ہے۔ چالان مین ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پرعدلیہ مخالف نعرہ بازی کی اور علاقے میں ریلی نکالی ،جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیاتھا۔

مزید :

علاقائی -