ہتک عزت کیس،راجہ بشارت کی پہلی بیوی عدالت میں پیش

ہتک عزت کیس،راجہ بشارت کی پہلی بیوی عدالت میں پیش

لاہور(نامہ نگار)صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی دو بیویوں کے کیس میں پہلی بیوی پری گل آغا ہتک عزت کیس کے سلسلے میں سیشن عدالت میں پیش ہوئیں، پری گل آغا کا کا کہنا ہے کہ راجہ بشارت نے سیمل سے شادی نہیں کی جبکہ کوئی نکاح نامہ بھی موجود نہیں ،سمیل صرف بلیک میل کر رہی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان خان نے ہتک عزت کیس کی سماعت کی،صوبائی وزیر قانون کی پہلی بیوی پری گل آغا نے دوسری بیوی ہونے کی دعویٰ دار سیمل راجہ کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے ، پری گل آغا کا کہنا تھا سمیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجھ پر جھوٹ الزمات لگائے، میرے خاندان اور سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا جس کے بعد فاضل جج نے کیس کی مزید سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مزید : علاقائی