آصف ہاشمی ریفرنس کیس سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی

آصف ہاشمی ریفرنس کیس سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت میں سابق چیئرمین آصف ہاشمی کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالت نے آصف ہاشمی کو ریفرنس کی نقل فراہم کرنی تھی تاہم فاضل جج جوادالحسن کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے کارروائی نہ ہوسکی جس پر ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔
آصف ہاشمی کے ساتھ دیگر 10ملزمان بھی متروقہ وقف املاک کے شامل ہیں جن کی بھی حاضری مکمل کی جا رہی ہے۔ عدالتی سماعت کے بعد آصف ہاشمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ انہوں نے کوئی ناجائز بھرتی نہیں کی ان کو سیاسی طور پر اس کیس میں ملوث کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -